اپنی حیثیت دکھانے تک مسائل حل نہیں ہوں گے، ایم ڈبلیو ایم

سکردو(چیف رپورٹر)ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ پارا چنار روڈ کھولنے کے معاہدے پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوااسلحہ جمع کرانے کے معاہدے پر کیوں عمل درآمد نہیں ہوا ذمہ دارا حلقوں کو جواب دینا ہوگا پارا چنار میں صرف شیعہ نہیں اہلسنت برادری کے لوگ بھی ادویات نہ ملنے کے باعث شہید ہورہے ہیں، شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان کونسل بنی ہوئی ہے چیئرمین وزیراعظم ہیں مگر تین سال سے کونسل کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری قوم مردہ نہیں ہم پورے پاکستان کو جام کرسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی قومی حیثیت کو زندہ رکھیں انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت المسلمین کی وجہ سے ہم اپنی بات پوری دنیا تک پہنچا رہے ہیں جو قوم اپنے ہیروز کو بھولتی ہے وہ ناکام ہو جاتی ہے ہم کبھی یہ نہ سوچیں کہ ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر قومی ترقی کیلئے سوچیں دشمن مکار ہیں وہ ہماری صفوں میں گھس گئے ہیں تاکہ ہم کوئی دھوکہ نہ کھائیں کبھی معدنیات تو کبھی کسی اور شکل میں ہمیں نقصان پہنچایا جارہا ہے جب تک ہم اپنی حیثیت نہیں دکھائیں گے تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے، پارا چنار میں زمینوں کا کوئی تنازعہ چل رہا ہے اور نہ ہی کوئی شیعہ سنی کا مسئلہ ہے شیعہ سنی دونوں کہہ رہے ہیں کہ کاغذات کے مطابق زمینوں کے معاملات نمٹائے جائیں۔ بتایا جائے کہ زمینوں کے معاملات کیوں نہیں نمٹائے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں