یاسین (معراج علی شاہ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان نے کم عمری میں شادی کے حوالے سے پیش ہونے والے بل پر دستخط کرکے تاریخ رقم کیا ہے۔کم عمری میں شادی کے خلاف قانون بنا جو ایک تاریخی قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی پاکستان بھر میں نافذالعم قانون کو اپناتے ہوے گلگت بلتستان میں بھی چائلڈ ہوڈ میرج پر قانون سازی کرے تاکہ ہمارے بچوں اور خاص کر بچیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال گلگت بلتستان کونسل کے اراکین نے این سی آر سی کی چیئرپرسن سے ملاقات میں جی بی میں بھی ایسی قانون سازی کی درخواست کی تھی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اس قانون کو اپنائے تاکہ ہمارے بچوں، خصوصا بچیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ہم این سی آر سی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس عمل میں اسمبلی کی معاونت کرے۔
گلگت بلتستان میں بھی کم عمری کی شادی پر پابندی لگائی جائے، پیپلز پارٹی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
