سرکاری ملازمین کی سالانہ تنخواہ 52ارب، شدید مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، انجینئر اسماعیل

شگر ( عابد حسین بلتی)صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وزیرتعلیم غلام شہزاد آغا کا کہنا ہے کہ گلگت میںدھرنے پر بیٹھے اساتذہ کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،کوشش ہوگی گلگت میں ہونے والے اجلاس میں اساتذہ کے مسائل کا حل نکل آئے،شگر چھورکاہ میں آل بلتستان والی بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جیتیں یا ہاریں ہمیشہ عوام میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمیشہ سے وفاق کا محتاج ہے اس وقت گلگت بلتستان میں 52ہزار ملازمین ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 52 ارب روپے بنتی ہے جس کے باعث شدید مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ان کو جائز حقوق ضرور ملیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا کہ جب تک چھورکاہ گراونڈ کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک ہائی سکول چھورکاہ کے گراونڈ کھلاڑیوں کے لیے اوپن کریں گے اساتذہ کے مسئلے پر جی بی حکومت سنجیدہ ہے اور اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات ہر ممکن طریقے سے پورے کریں گے اساتذہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ، البتہ اساتذہ سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے مطالبات کمیٹی تک پہنچائیں اور دھرنا دیکر نہ بیٹھیں کیونکہ سکولوں میں پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہے لہذا طلبا کا مستقبل تاریک ہونے نہ دیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سابق رکن اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ اہم ترین ایونٹ منعقد کرنے پر سپورٹس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ چھورکا ہ میں پیپلز گرائونڈ ضرور بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں