گلگت(نامہ نگار خصوصی)ناصر حسین راکی ایگزیکٹو ممبر دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق صدر گلگت بلتستان چمبر آف کامرس نے کہا کہ تاجر برادری کی جانب سے جاری احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاجر برادری کا نقصان تو یقینی ہے دوسری جانب ایف بی آر کو بھی اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا تاجر برادری کے لئے ون ٹائم ریلیف دیا جائے اور فوری طور سے ایس آر او جاری کیا جائے اس وقت سست پورٹ پر مزید آنے والے مال کے لئے جگہ نہیں ہے۔ پہلے سے موجود مال کی کلیرنس نہ ہونے سے حکومت کو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق ٹیکس کے حوالے موجود ہیں۔ فاٹا ٹیکس میں چھوٹ کے حوالے سے ایس آر او جاری ہوسکتا ہے تو گلگت بلتستان میں بھی ایک ایس آر او کے ذریعے تاجر برادری کو چھوٹ دی جائے۔ ناصر حسین راکی نے کہا سست پورٹ کے ذریعے کاشغر سے تجارت ہوتی ہے جہاں پر فیکٹریاں نہیں جو پیکنگ لسٹ بن جائے۔ پاکستان کے دیگر پورٹس پر امپورٹرز کے درجنوں کنٹینر آتے ہیں جبکہ سسٹ پورٹ پر ایک کنٹینر میں درجنوں تاجروں کا مال ہوتا ہے۔ موجودہ مال پر اتنا ٹیکس لگایا گیا ہے کہ تاجر برادری احتجاج کرنے ہر مجبور ہیں۔ تجارت بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہت سارے تاجروں پر جرمانے اور کیسز بنائے گئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ حکومت کو تاجر برادری کے مطالبات حل کرکے ریلیف دیا جائے۔
تاجروں کیلئے ون ٹائم ریلیف دیاجائے،ناصرحسین راکی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
