گلگت(پ ر)گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سرینہ ہوٹل گلگت میں منعقد ہوئی ، اس موقع پرصدر اقبال ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری شکور خان ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری ذکریا ایڈووکیٹ نے حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان نے تمام عہدیداروں سے حلف لیا، اس موقع پر چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بطورِ چیف جسٹس دورانیے میں پہلی بار سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوی ایشن کابینہ منتخب ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بغیر کسی سیاسی دنگل سجائے ،بغیر کسی لالچ دیئے ،خاموشی کے ساتھ کابینہ منتخب ہونا بڑی خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی عہدے کی ذمہ داری اللہ کی طرف سے تفویض ہوتی ہے ،ہم سب پر لازم ہے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی کوشش کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ججز اور وکلا دونوں کا بنیادی کام سائلین کو انصاف فراہم کرنا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کہ تمام عہدیداران اپنی نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیںگے ،اس ضمن میں چیف جسٹس نے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔آخر میں چیف جسٹس نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں فرائض کی انجام دہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سیاسی دنگل سجائے بغیر بار کابنیہ کا منتخب ہونا بڑی بات،چیف جسٹس اپیلیٹ کورٹ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
