تحصیل دغونی، گانچھے میں ٹیلی نار کی 4G سروس کا باقاعدہ آغاز

ضلع گانچھے کی تحصیل ڈغونی میں ٹیلی نار کمپنی نے 4G انٹرنیٹ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
آج رات سے تیز رفتار 4G سروس فعال کر دی گئی جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار کا شکریہ ادا کیا۔ صارفین کے مطابق سب ڈویژن ڈغونی میں انٹرنیٹ کی کمزور سروس کے باعث آن لائن تعلیم، کاروبار اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں میں شدید مشکلات درپیش تھیں۔ Telenor 4G سروس کے آغاز سے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی آسان ہوگی اور عوامی زندگی میں مثبت تبدیلی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں