کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید عیدالاضحی پر اپنی نئی فلم لو گرو کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔فلم سے متعلق جاری تشہیری مہم کے دوران دونوں اداکار ایک شو میں شریک ہوئے، اسی دوران ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے متعلق ایک دلچسپ اور منفرد انکشاف کیا۔ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید دراصل ایک بچہ ہیں، جب بھی میں انہیں دیکھتی ہوں، مجھے یوں لگتا ہے جیسے ایک بچہ ہے جس پر ہمایوں کا چہرہ لگا ہو، اس بچے کے منہ میں چوسنی اور گردن میں ایک چھوٹا سی بِب بھی ہوتی ہے۔ماہرہ خان نے مزید وضاحت کی کہ اگرچہ ہمایوں ایک بالغ شخص نظر آتے ہیں، لیکن ان کے اندر واقعی ایک معصوم بچہ چھپا ہوا ہے
ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
