گلگت (پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس کیمپ آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفسران ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ ہماری ترجیح وسائل کا منصفانہ تقسیم عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانا اور دور دراز علاقوں کی ترقیاور پسماندہ علاقوں کی احساس محرومی دور کرنا ہے۔ وزیر اعلی نے صوبائی سکریٹری مواصلات و تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ چلاس شہر کے لیے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ دیامر کے ملحق پلوں کو آر۔سی۔سی پلوں میں تبدیل کرنے کے لیے منصوبہ آئندہ اے۔ڈی۔پی میں شامل کیا جائے گا۔ فیری میڈو سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے اس سیاحتی مقام تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرینگے۔وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات کا فیلڈ سٹاف دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے منصوبوں کے وزٹس کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ منصوبوں کے ٹینڈر کے عمل میں تاخیر نہیں کیا جائے۔ وزیر اعلی نے سکریٹری مواصلات و تعمیرات کو داریل، تانگیر ایکسپریس وے پر جلد عملی کام شروع کر نے کے بھی احکامات دیئے۔ نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنانے کے لئے سرکاری انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کا پی سی ون تیار کر کے متعلقہ فورم میں پیش کیا جائے۔ دیامر میں بجلی کا بحران مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کیا جائے۔علماءکرام کی مشاورت سے بجلی کے بلوں کے حصول میں سختی کریں انتظامیہ محکمہ برقیات کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے۔ افسران دیامر میں سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں کام نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کریں۔سیکرٹری تعلیم عرصہ دراز سے زیر التوا سکولوں کے منصوبوں کی جلد تعمیر یقینی بنائے۔
دیامر میں بجلی اور پانی بحران کے حل کیلئے اقدامات کی ہدایت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
