اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2026کے بجٹ میں گلگت بلتستان کیلئے غیرترقیاتی اخراجات کے مد میں 80ارب روپے مختص کئے ہیں ،بجٹ دستاویزات کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کو سستے نرخوں پر گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سبسڈی میں ساڑھے 4ارب کا اضافہ کردیا گیا ہے ،رواں مالی سال گند م سبسڈی کی مدمیں 15.5ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے گندم سبسڈی کی رقم بڑھا کر 20ارب کردی گئی ہے ،اس کے علاوہ وزیراعظم کے خصوصی پیکج کی مد میں 4ارب مختص کئے گئے ہیں،بجٹ دستاویزات کے مطابق قراقرم ہائی وے پر ساڑھے 6ارب خرچ کئے جائیں گے ،ا س کے علاوہ میگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 32.7ارب کی رقم رکھی گئی ہے،وزارت اطلاعات کی نئی سکیموں میں گلگت اور سکردو میں ریڈیو سٹیشنز کے 50 کلو واٹ کے ٹرانسمیٹرز کی تبدیلی، اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 133 ملین روپے خرچ ہوں گے۔
بیس ارب کی گندم سبسڈی ،دیامر ڈیم کیلئے 32.7ارب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
