وسائل پر قبضے کی کوشش کی تو کفن پہن کر نکلیں گے، آغا علی رضوی

سکردو(محمد اسحاق جلال)مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینوں اور پہاڑوں پر قبضے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے پہاڑوں پر قبضے کی کوشش کی گئی تو کفن پہن کر نکلیں گے پھر ہم رہیں گے یا قبضہ گروپ رہے گا لینڈ ریفارمز پہاڑوں اور زمینوں پر قبضے کیلئے لائی گئی ہیں اس متنازعہ قانون کو جوتی کی نوک پر رکھیں گے یادگار چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لینڈ ریفارمز کی آڑ میں ہماری زمینیں ہتھیانے کی پوری کوشش ہورہی ہے گمبہ سکردو کے لوگوں کو زمینوں سے بے دخلی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ہم نوٹس بھیجنے والوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ باز آجائیں ورنہ نوٹس بھیجنے والوں کو دفن کردیں گے نوٹسز پھاڑ کر ذمہ داروں کے منہ پر دے ماریں گے فورتھ شیڈول اور دیگر کالے قوانین سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ہم ایسے قوانین کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھیں گے عوامی حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی لگا دیں گے انہوں نے کہاکہ نگر سے تعلق رکھنے والے یاور عباس فورتھ شیڈول میں شامل تھے انہیں حکومت کی جانب سے ذہنی اذیتیں پہنچائی گئیں اور وہ پریشانی کے عالم میں پہاڑ سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئے ان کی موت کے ذمہ دار متعلقہ ادارے ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیر رہنماں کی رہائی کیلئے پندرہ محرم الحرام کے بعد مناسب جگہ پر دھرنا دیں گے اور اسیروں کی رہائی کیلئے بھرپور طریقے سے تحریک چلائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کا بجٹ قابل قبول نہیں ہے اس کو مسترد کرتے ہیں اراکین اسمبلی تنخواہوں میں پانچ سو فیصد اضافہ کیا گیا مگر پولیس اور دیگر محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں صرف پانچ فیصد بڑھا دی گئیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی حاجی گلبرخان نے بلتستان کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل طورپر نظر کردیا بلتستان کے عوام زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا انہیں وزارت اعلی کا لالچ دیکر استعمال کیا گیا مگر اب ان کے ساتھ ہاتھ ہوچکا ہے اس لئے وہ بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں اور دوسروں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں مگر ہم ان کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں سب کو معلوم ہے کہ امجد کو خوب استعمال کیا گیا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں آئندہ اشاروں پر حکومت نہیں بنے گی بلکہ آئندہ ہم اپنی حکومت خود بنائیں گے آئندہ عوام کی حکومت ہوگی اور عوامی حکومت بنانے میں کامیاب ہونے پر جشن منائیں گے ہم سے چھیڑا گیا تو ایک ایک کرکے سب کو ننگا کریں گے انہوں نے کہاکہ حافظ حفیظ الرحمان بھی وزیراعلی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور وہ اس مقصد کے لئے پنجاب کے گلوبٹ کو آگے کررہے ہیں مگر ہم کسی کو یہاں مرضی کی حکومت بنانے نہیں دیں گے یہاں عوام کی مرضی سے حکومت قائم ہوگی جلسے سے رکن کونسل شیخ احمد نوری تحریک پاسداران سکردو کے صدر وزیر حسنین رضا قوم پرست رہنما محمد علی دلشاد شیخ فدا ذیشان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور گلگت بلتستان کے مشترکہ مفادات اور حقوق کے تحفظ کیلئے ملکر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں