علما کی گرفتاری کے خلاف سکردو اور کھرمنگ میں دوسرے روز بھی مظاہرے

سکردو(چیف رپورٹر)پاک ایران بارڈر کراس کرنے کے بعد بلوچستان کے علاقے سے گرفتار ہونے والے علما کی رہائی کیلئے گمبہ سکردو اور کھرمنگ میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے علمائے کرام ذاکرین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بلتستان کے تین علمائے کرام کی گرفتاری کو علاقے میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہاکہ علمائے کرام کو گرفتار کرکے حکومت نے بلتستان میں آگ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ایک طرف دیامر میں متاثرین کو تنگ کیا جارہا ہے تو دوسری طرف بلتستان کے پرامن علما کو بلوچستان میں گرفتار کرکے علاقے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی دانستہ کوشش کی ہے جب تک علمائے کرام رہا نہیں ہونگے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری رہیں گے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا۔

بلستاتان میں علما گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں