فیس بک میں اب آپ ان پوسٹس سے پیسے نہیں کما سکیں گے

اکثر جب فیس بک فیس پر اسکرولنگ کی جاتی ہے تو ایسی پوسٹس نظر آتی ہیں جو صارفین نے چوری کی ہوئی ہوتی ہیں۔

اگر آپ بھی اکثر فیس بک پر دیگر افراد کی پوسٹس کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو جان لیں کہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپریل 2025 میں میٹا کی جانب سے فیس بک میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد اسپام مواد کی پوسٹنگ میں کمی لانا قرار دیا گیا ہے جبکہ ایسے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے پیسے بھی نہیں کما سکیں گے۔

اب ان تبدیلیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

عام طور پر لوگوں کی جانب سے دیگر افراد کے مواد کو زیادہ ویوز، فالوورز کی تعداد میں اضافے یا آمدنی کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر کمپنی کے مطابق اس طرح کی چوری سے فیس بک استعمال کرنے کا تجربہ متاثر ہوتا ہے۔

میٹا کے مطابق چوری شدہ مواد کو پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

میٹا کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب یوٹیوب میں اس طرح کے مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے آمدنی کے حوالے سے پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

فیس بک میں اسپام اکاؤنٹس یا خود کو اصل کریٹیر ظاہر کرکے مواد پوسٹس کرنے والے صارفین کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

جن اکاؤنٹس کی جانب سے بار بار دیگر افراد کے مواد کو استعمال کیا جائے گا، ان کے لیے فیس بک monetization پروگرامز تک رسائی مخصوص وقت کے لیے ختم کر دی جائے گی جبکہ ان کی پوسٹس کی رسائی بھی بہت کم افراد تک ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے ایک سسٹم کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے جو اس طرح کی چوری شدہ ویڈیوز میں اصلی مواد کے حوالے سے لنکس کا اضافہ کرے گا۔

میٹا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی تھی کیونکہ صارفین کے اوریجنل مواد کو چوری کرکے دیگر افراد زیادہ پیسے کما لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں