پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1434 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار 100 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2285 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 38 ہزار 943 بنائی۔

آج بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 39.75 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے بڑھ کر 16617 ارب روپے ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں