پنجاب حکومت ، ہونہار سکالرشپ پروگرام میں گلگت بلتستان کو بھی شامل کرنیکی منظوری

گلگت(پ ر)ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعلی پنجاب کو خصوصی مراسلہ میں مریم نواز کی علم دوست پالیسیوں اور اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے سیکڑوں طلبا و طالبات کو ہونہار سکالرشپ سکیم میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جواب وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ایک مراسلہ تحریر کیا جس میں ہونہار سکالرشپ سکیم میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا ہے پنجاب حکومت کی علم دوست پالیسی قابل تحسین ہے اور جی بی کے طلبہ و طالبات کو ہونہار سکالرشپ سکیم میں شامل کرنے پر حکومت گلگت بلتستان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں