دشمنوں کو اندازہ ہوگیا دفاع کس قدر مضبوط ہے، فیض اللہ فراق

گلگت(پ ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے ، چند شرپسند ملک دشمن عناصر ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن طاقتوں سمیت اندورنی خلفشاریوں کو مکمل اندازہ ہوگیا کہ ملکی دفاعی طاقت اس قدر موثر ہے کہ وہ کسی بھی وقت اندورنی و بیرونی دشمنوں کو ملیامیٹ کر سکتی ہے ، ترجمان نے واضح کیا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جس طرح پاک فوج کے دستوں نے سخت حالات ، مشکل لینڈ سکیپ اور بغیر کسی زیادہ نقصان کے جس چابک دستی اور خوبصورتی کے ساتھ قلیل وقت میں کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا اور مسافروں کی بازیابی کرائی ہے انتہائی قابل رشک اور حوصلے کا ثبوت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں