اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں گانچھے سے تعلق رکھنے والا نوجوان روزی علی بھی شہید ہوگیا ،روزی علی اور دیگر تین شہداء کے جسد خاکی جمعرات کی شب اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ ، محمد عثمان کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید امتیازریلوے کا ملازم تھا۔شہید روزی علی کا تعلق گانچھے کے گائوں سیاری سے ہے وہ کوئٹہ میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے،روزی نے پسماندگان میں بیوہ،دوکمسن بیٹے اور بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے چاروں شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور پوری قوم شہدا کے غم میں برابر کی شریک ہے۔سردار یوسف کا کہنا تھا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کی دفاع وطن اور امن و استحکام کے لییے قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔بعد ازاں چاروں شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے
ٹرین حملہ،شہدا میں گانچھے کا نوجوان بھی شامل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
