خراب موسم، شدید برفباری، کوہ پیماوں کی کے ٹو بیس کیمپ واپسی

 اسلام آباد(آئی این پی)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت قراقرم رینج پر شدید برفباری کے بعد خراب موسم کے باعث مہم جوئی کے لیے جانے والے کوہ پیماﺅں کی بیس کیمپ واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو شگر سے بذریعہ ہیلی کاپٹرسی ایم ایچ اسکردو پہنچایا گیا جہاں سے انہیں ائیر ایمبولینسکے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ثمینہ بیگ کو گھوڑے پر کے ٹو بیس کیمپ سے اسکولی پہنچانے میں دو دن لگے تھے۔ثمینہ بیگ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے،پانچ روز پہلے بیس کیمپ میں ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔