سکردو (شکور عبداللہ )وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزادآغا نے گرلز ماڈل کے جی سکول سکردواور ہسپتال ایریا کا دورہ کیا۔نئی عمارت کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی گرلز ماڈل کے جی ہائی سکول سکردو کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا۔ تقریبا ساڑھے تین کروڑ خرچ ہونگے ۔وزیرتعلیم نے ہائیر سیکنڈری کے نئی عمارت بنا نے کے لیے سائیڈ سلیکشن بھی کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر بلتستان ریجن ذوالفقار علی ،ڈپٹی ڈائریکڑ فاروق احمد،انسپکٹر آف سکولز ابولحسن، ایس ڈی اور محکمہ تعلیم سید اطہراور سکول کے چیئرمین PTA اورممبران PTA بھی موقع پر موجود تھے. اس موقع پر سکول کے پرنسپل میڈیم مرضیہ نے سکول ہذا کو درپیش مسائل،سائنس سبجیکٹ کی کمی،کلاس رومز کی کی فرنیچر کی کمی اور لیبارٹری اور لیب کے کمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر منسٹرایجوکشن غلام شہزاد آغا نے تمام مسائل ترججی بنیادوں پر حل کرنے کی احکامات جاری کئے اس واقع پر ڈائریکٹر ایجوکشن نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سکول کے PTA چیرمین نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا . اس کے بعد منسٹر ایجوکشن نے مڈل سکول گمبہ گرونگ الڈینگ کا بھی دورہ کیا۔