گلگت،ارومچی(پ ر)وزیرِاعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے کاشغر انٹرنیشنل کموڈیٹی فیئر 2025کے موقع پر سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کے گورنر مسٹر ارقین تنیاز اور ان کی اعلیٰ ٹیم سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاحت، تجارت، تعلیمی تبادلے، صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافہ، شمسی اور تھرمل توانائی منصوبے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا، سرحدی نظم و نسق، سکردو کے لیے براہِ راست پروازوں کے آغاز اور گلگت ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیرِاعلی نے گورنر کو گلگت بلتستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور سیلاب کے بعد بحالی کے عمل کے لیے موزوں امداد فراہم کرنے کی درخواست کی۔چینی وفد نے گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی طور پر طے پانے والے منصوبوں پر عمل درآمد متعلقہ سفارتی ذرائع کے ذریعے فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کا دورہ، چین سے سکردو کیلئے براہ راست پروازیں، گلگت ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن پر مذاکرات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
