نگر(پ ر)ایم ڈبلیو ایم مظلومین کی مددگار جماعت ہے۔ جی بی کی سیاست کو با عزت مقام دلوائیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت نے جماعت کو قلیل وقت میں ملکی اور علاقائی سیاست میں اہم مقام دلوایا۔ جی بی کے تمام قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے جدوجہد ہمارا اہم ہدف ہے۔ لینڈ ریفامز بل علاقائی اور شرعی قوانین سے متصادم ہوا تو مزاحمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار شیخ نئیر عباس مصطفوی رکن شوری عالی، غلام عباس صوبائی ترجمان، عارف حسین قنبری صدر ضلع گلگت، ڈاکٹر فیصل شایاری صدر ضلع نگر اور ڈاکٹر افضل کریمی جنرل سیکریٹری ضلع نگر نے ضلع بھر کے تنظیمی احباب کے اعزار میں غلمت نگر کے ایک مقامی ہوٹل میں دئیے جانے والی عید ملن پارٹی کے موقعے پر اپنے خطابات میں کیا۔مقرین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پرضلع نگر کی کابینہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے شرکا پر زور دیا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق جماعت کو جنگی بنیادوں پر مزید متحرک کرنے کیلئے توسیع و استحکام جماعت کے جدید طریقے نیز سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے زریعے جماعت کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے یہ واضح کیا کہ ایم ڈبلیو ایم علاقے،ملک عزیز اور دنیا بھر کے تمام مظلومین خصوصا مظلومین غزہ و کشمیر کی پشتبان جماعت ہے اور کسی قیمت پر مظلوموں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہونگے۔مقررین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو متنبہ کیا کہ تمام قدرتی وسائل پہاڑ معدنیات جنگلات زمین پانی و دیگر قدرتی وسائل پر عوامی توقعات کے برخلاف یا رواجی و شرعی قوانین کے منافی کوئی قانون سازی ہوئی تو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔لہذا لینڈ ریفارمز بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے پبلک کیا جائے تاکہ نوک پلک درست کر کے عوامی رائے شامل کی جا سکے۔مقرین نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد کانفرنس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کی شرکت کو مشکوک سرگرمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ صوبائی حکومت آلہ کار نہ بنے کیونکہ تمام قدرتی وسائل عوام کی ملکیت ہیں اور ہر قیمت پر ان کاتحفظ کیا جائے گا اس سلسلے میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے دیوانے کا خواب ہیں جو کبھی پورا نہیں ہو سکتے۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اپنے علاقوں کے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔تقریب میں شیخ منظور حسین صدر مجمع علمائے نگر اور عباس طائی صاحب صدر تحریک انصاف نگر نے خصوصی شرکت کی۔
عوام اپنے اپنے علاقوں میں وسائل کے تحفظ کیلئے کمربستہ ہوجائیں، ایم ڈبلیو ایم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
