سکردو (چیف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر سید علی رضوی اور اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ پہاڑوں میں چھپی دولت ہماری ہے اور اس پر حق ہمارا ہے کسی نے ہماری دولت لینی ہے تو اس کو سب سے پہلے ہماری جان لینا ہوگی ہم اپنی جان دیں گے مگر دولت چرانے نہیں دیں گے یہ ہمارا اٹل فیصلہ ہے کسی نے پہاڑ ہتھیانے کی کوشش کی تو ہم بھی پوزیشنیں سنبھال لیں گے پھر ڈو اینڈ ڈائی ہوگی حقوق کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکومت تبدیل کرنے سے قبل مختلف ذرائع سے ہمیں پیغام دیا گیا کہ حکومت کا حصہ بنیں وزارت اعلی سے لیکر پرکشش وزارتیں دیدی جائیں گی معدنیات اور دیگر وسائل سے ہاتھ اٹھا لیا جائے ہم نے کہاکہ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وزرات اعلی اور دیگر وزارتیں جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں ہمیں اپنے عوام کے حقوق پیارے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت معدنیات پر قبضے کا پلان تیار کرلیا گیا وزرا کو آگے کیا جارہا ہے کرائے کے لوگ اشاروں کی زبان بول رہے ہیں جی بی ہاس اسلام آباد میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں حکومتی لوگوں نے جو الفاظ/ جملے استعمال کئے یہ ان کے اپنے نہیں تھے یہ لوگ دی گئی پرچی پر پریس کانفرنس کررہے ہیں جو کچھ انہیں سمجھایا گیا وہی یہ لوگ بول رہے تھے یہ لوگ مجبور ہیں پہاڑوں کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس پر اندر سے یہ لوگ بھی پریشان ہیں مگر چند روز کے اقتدار کے لئے اشاروں کی زبان بول کر گلگت بلتستان کے کروڑوں لوگوں کے مفادات کا سودا کررہے ہیں جو تین لوگ پریس کانفرنس میں غیر منطقی باتیں کررہے تھے ان میں سے دو غیر منتخب شدہ تھے بتا یہ لوگ کس منہ سے عوام کے حقوق کی بات کررہے ہیں پریس کانفرنس میں یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ معدنیات کو پہاڑوں کے اندر رکھنے سے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے اس لئے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معدنیات تلاش کرنے کا معاہدہ کیا گیا حکومتی لوگوں اس قسم کی غیر منطقی باتوں کو سن کر لوگ مذاق اڑ رہے ہیں کیا حکومت مقامی لوگوں کو معدنیات تلاش کرنے کے لائسنس نہیں دے سکتی ہے ؟ حکومت چاہے تو مقامی نوجوانوں کو معدنیات تلاش کرنے کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرسکتی ہے مگر حکومت کی نیت میں بڑی کھوٹ ہے یہ پہاڑوں کو بیچ کر اپنی اپنے آقاں کو خوش کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ ہم ببانگ دہل کہتے ہیں کہ حکومت پہاڑ بیچ چکی ہے اب یہ بند گلی میں آگئی ہے یہ عوام کا سامنا نہیں کرپا رہی ہے اس لئے ہدایات / اشاروں پر پریس کانفرنس کرکے جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم میدان میں موجود ہیں دیکھتے ہیں پہاڑوں پر شب خون کون مارتا ہے ؟ معدنیات پر ہاتھ صاف کرنے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور کریں گے
وسائل ہتھیانے کی کوشش کی تو ہم بھی پوزیشن سنبھال لیں گے، ایم ڈبلیو ایم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
