گانچھے(ملک ساقی) سابق وزیر تعلیم اور پی ٹی آئی کے سابق امیدوار ابراہیم ثنائی ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ نواز میں شامل ہوگئے۔ اس حوالے سے ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن ضلع گانچھے کے صدر سلطان علی خان، سابق وزیر غلام حسین ایڈووکیٹ، سلمان اسد، قطب الدین ایڈووکیٹ سمیت دیگر پارٹی رہنماں نے شرکت کی۔ تقریب میں ابراہیم ثنائی اور ان کے حامیوں کو مسلم لیگ نواز کے صدر سلطان علی خان و دیگر نے پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم ثنائی نے کہا کہ میں پہلے دن سے مسلم لیگ ن کا حصہ تھا پہلے انور گروپ میں تھا اب حفیظ گروپ کے ساتھ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ نواز شریف پاکستان کے مخلص ترین رہنما ہیں اور حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے زیرک و مدبر سیاستدان ہیں ان کی قیادت میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سابق امیدوار اور مسلم لیگ ن ضلع گانچھے کے جنرل سیکرٹری رضاالحق مدنی کے ساتھ مل کر بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور گلگت بلتستان میں مثبت سیاسی تبدیلی کی راہ ہموار کریں گے صحافیوں نے جب جنرل سیکرٹری رضاالحق مدنی کی تقریب میں عدم شرکت پر سوال اٹھایا تو ابراہیم ثنائی اور ضلعی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رضاالحق مدنی کی رضامندی اور اعتماد میں لیکر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کچھ ذاتی وجوہات کے بنا پر وہ آج کی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے۔ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہم مکمل اتحاد کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کریں گے۔ میرا جینا مرنا پارٹی اور رضاالحق مدنی کے ساتھ ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر سلطان علی خان نے ابراہیم ثنائی کی شمولیت کے حوالے سے نہ جنرل سیکرٹری رضاالحق مدنی کو اعتماد میں لیا ہے اور نہ ہی حلقہ ون کے کارکنوں کو اس حوالے سے پوچھا ہے وہ جو بھی کر رہے ہیں ضلعی صدر اپنی ذاتی طور پر کی ہے اس سے مسلم لیگ ن کے قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں جس کے باعث جنرل سیکرٹری نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق رضاالحق مدنی نے اس تقریب کو ضلعی صدر کا ذاتی فیصلہ قرار دیا اور اعتماد میں لینے کے حوالے سے خود کو اس سے لاتعلق ظاہر کیا ہے اور وہ اعلی قیادت کو اس حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ضلعی صدر سلطان علی خان کا کہنا ہے کہ صدر و جنرل سیکرٹری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہم جو بھی کر رہے ہیں مشترکہ فیصلے کے ساتھ کر رہے ہیں۔ آج کی تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور پارٹی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے جارہی ہے۔
گانچھے،ابراہیم ثنائی پھر(ن)لیگ میں شامل ہوگئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
