سید مہدی شاہ اور شیخ احمد ترابی کی ملاقات

سکردو(رضاقصیر)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسلامی تحریک ضلع سکردو کے جنرل سیکرٹری شیخ احمد ترابی سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں سیاسی وسماجی ملکی و علاقائی سیاسی اور قومی امور پر گفتگو کی اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے بھی گفت شنید ہوئی اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ نے یوم تاسیس کے حوالے سے کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قائد ملت تشیع پاکستان ساجد علی نقوی سے بھی ملاقات میں باہمی سیاسی وسماجی مفادات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ، سب ڈویژن گمبہ سکردو کے صدر حاجی تقی اور رہنما پیپلز پارٹی نثار ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں