پاک بھارت کشیدگی کے باعث شمالی علاقہ جات کے لیے قومی ایئر لائن کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں فضائی حدود میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر شمالی علاقہ جات کے لیے قومی ایئر لائن کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کے لیے روانہ ہونے والی پروازیں، جن میں پی کے 601، پی کے 603، پی کے 605 اور پی کے 451 شامل ہیں، منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح گلگت اور سکردو سے اسلام آباد واپس آنے والی پروازیں پی کے 602 اور پی کے 604 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں اور دیگر انتظامات کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں