گلگت(پ ر) ہنزہ کے باشعور اور محب وطن عوام نے ایک بار پھر دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ وہ وطن سے بے پناہ محبت کرنے والے، پرامن اور باوقار شہری ہیں۔ بھارت کی مسلسل جارحیت اور مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے خلاف ہنزہ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ہر عمر کے شہریوں بشمول خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔شرکا نے پاکستان کے پرچم تھامے اور فلک شگاف نعرے لگائے، جن میں بھارتی مظالم کی مذمت اور وطن عزیز کے ساتھ غیرمتزلزل وفاداری کا اظہار شامل تھا۔ ریلی میں شریک عوام نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہنزہ کے باسی پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔یہ پرامن مظاہرہ نہ صرف ایک قومی شعور کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ پاکستان سے عوامی وابستگی اور یکجہتی کا جیتا جاگتا ثبوت بھی ہے۔ ہنزہ کے عوام کا یہ کردار ملکی تاریخ میں حب الوطنی کی ایک روشن علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
مودی سرکارکوہٹ دھرمی مہنگی پڑے گی،ہنزہ میں ریلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
