گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک بھجوانے کی سفارش، وزیر اعلیٰ کی وفاقی وزیر برائے اوورسیزسے ملاقات

0

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات،گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک بھجوانے کی سفارش، وزیر اعلیٰ کی خصوصی درخواست پر وفاقی وزیر برائے اوورسیز نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کا دفتر گلگت بلتستان میں کھولنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنی تربیت، Hospitality، نرسنگ ،کوہ پیمائی، سکلڈ لیبر، آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ بیرون ممالک روزگار کیلئے گلگت بلتستان کے ہونہار نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جائے۔ گلگت بلتستان کے جفاکش نوجوان بیرون ممالک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ترقی پذیر ممالک سے روزگار کیلئے مختلف شعبوں میں افرادی قوت کے حوالے سے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، اس میں گلگت بلتستان کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ محدود وسائل اور پرائیویٹ سیکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے باوجود نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کے مواقعوں میں خصوصی ترجیح دی جائے تاکہ علاقے سے پسماندگی دور کرنے اور نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوسکے۔ وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کی فراہمی میں خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ گلگت بلتستان ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بہت جلد صوبے میں اوورسیر لیزان آفیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ بیرون ممالک روزگار کے حوالے سے درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نصیر کاشانی اور اوورسیز بیورو کے ڈی جی طیب کو گلگت بلتستان میں لیزان آفس کے قیام اور بیرون ممالک گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے کے احکامات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں