توانائی بچت کیلئے سمارٹ ایفیشنسی منصوبوں پر کام کریں گے، راجہ ناصر

گلگت(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے بچت کے لئے سمارٹ ایفیشئنسی کے منصوبوں پر کام کرے گی اور آنے والے بجٹ میں سمارٹ ٹیکنیک کے تحت منصوبوں کی فیزیبلٹی کروائی جائے گی گلگت بلتستان میں توانائی کی بچت والی تعمیرات کو فروغ دینے کے لیے، آغا خان ایجنسی برائے ہیبی ٹیٹ (AKAH) نے GIZ اور BERC کے اشتراک سے سرکاری محکموں کے انجینئرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ ملک بھر میں گلگت بلتستان میں بجلی کے ایشوز سب سے زیادہ ہیں عمارتوں کی تعمیر میں انرجی کی بچت کے لئے بلڈنگ کوڈز کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے ساتھ ساتھ لائن لاسز بھی بہت زیادہ ہیں حکومت تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ جنریشن پر بھی توجہ دے رہی ہے اور پاور کے موجودہ منصوبوں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے بڑے بڑے منصوبوں کی ایلویشن میں نیکا کی ٹیم کو بھی شامل کیا جائے گا اور مقامی حکومتوں کے بائی لاز میں تبدیلی لا کر کوڈز میں تبدیلی لائی جائے گی اور پولیٹیکل فورمز میں پر اصلاحات پر عملدرآمد کروائیں گے۔ نیکاکے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید احمد نے نئے ٹولز کے نفاذ کے فریم ورک کے تعارف کے ساتھ سیشن کی قیادت کی، جس کے بعد BERC کے ماہرین نے عملی مظاہرہ پیش کیا۔ دوسرے سیشن میں گلگت بلتستان میں ECBC کے نفاذ پر بحث ہوئی، ۔ NEECA کی طرف سے ان کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار محزام نے GB میں اس ٹول کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار حکمت عملی پیش کی۔ تقریب نے سرٹیفکیٹس اور ڈھالوں کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جو پائیدار تعمیراتی ماحول کی جانب ایک اجتماعی قدم تھا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں