گلگت بلتستان کا بچہ بچہ تیار، وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعلیٰ

اسلام آباد(چیف رپورٹر)وزیراعلی حاجی گلبر خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے سو فیصد عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں ہم نے اپنے علاقے کو ڈوگروں سے آزاد کراکر پاکسان میں شامل کرایا ہے صرف دو تین غدار کہہ رہے کہ گلگت بلتستان کی سرزمین پاک بھارت کشیدگی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ہم نہ صرف اپنی سرزمین پاکستان کے اوپر قربان کریں گے بلکہ وطن کی حفاظت کیلئے تمام قسم کی قربانیاں دیں گے جی بی ہاس اسلام آباد میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے وفادار تھے ہیں اور رہیں گے بھارت نے کسی قسم کی کوئی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دینے کیلئے گلگت بلتستان کا بچہ بچہ حاضر ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس جلد بلا لیا جائے گا اور اس اجلاس میں بھارت کے خلاف قرار داد لائیں گے گلگت بلتستان کی سرزمین پاکستان کیلئے استعمال نہیں ہوگی تو اور کس کیلئے استعمال ہوگی ؟ ہمارے سو فیصد لوگ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز پر ہم کسی قسم کی آنچ آنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری جان آن اور شان ہے اس کی حفاظت کیلئے ہم تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں