ایشیا کپ کےلئے 15 رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان

ممبئی (آئی این پی )ایشیا کپ 2025 کےلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ سوریا کمار یادو بھارتی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جبکہ شبمن گل کی بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق دفاعی چیمپئن بھارت نے رواں برس ستمر میں متحدہ عرب امارات(یواے ای) میں شیڈول میں ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سوریا کمار یادو آئندہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کی قیادت کریں گے جہاں ٹیم نویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔بھارتی سکواڈ میں سوریا کمار یادو(کپتان)، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، جیتیش شرما، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں پرسیدھ کرشنا، واشنگٹن سندر، ریان پراگ، دھروو جریال اور یشسوی جیسوال شامل ہیں، سلیکٹرز نے بیٹنگ لائن میں نوجوان کھلاڑیوں ابھیشیک شرما، تلک ورما اور رنکو سنگھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے، جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی جگہ بنائی۔ سوریا کمار یادیو، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، وکٹ کیپر بیٹر جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن، ہرشیت سنگھ رانا اور رنکو سنگھ۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو میچ شیڈول ہے اور اگر ان دونوں ٹیموں نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تو ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا اور پھر فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ایشیا کپ میں پاک بھارت تیسرا ٹاکرا بھی ممکن ہے جو 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں