اسلام آباد(آ ئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی،27ویں ترمیم ملکی ترقی کامیابی کیلئے ہوگی، فرض کرلیں کہ فیلڈ مارشل نے کسی سے معافی کا کہا ہے تو پھرآئین قانون کہا ں گیا؟سہیل وڑائچ کی رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سب کو جمہوری نظام کا چیمپیئن بننے کا شوق تھا، آج کھمبے ہیں بجلی نہیں، چولہے ہیں لیکن گیس نہیں ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئیں، ہسپتال اور سکولوں میں گائے بھینسیں چرائی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومتوں نے پاکستان بھٹہ بٹھا دیا ہے،وفاقی حکومت فنڈز جمع کرتی ہے اور صوبوں کو دے دیتی ہے،وفاقی حکومت کا کردار ہی ختم ہوگیا ہے،سب پرانا راگ الاپ رہے ہیں کوئی ٹک ٹاک بنا رہا اور کوئی گالیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا ایوان میں بولا کہ شوگر کو دیکھ لیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کو دیکھ لیں تباہی آنے والی ہے۔سول حکومتوں کے دوروں پراربوں روپے لگتے لیکن ایک دھیلے کا فائدہ نہیں ہوا۔ ایک طرف فیلڈ مارشل چھوٹی سی ٹیم لے کر جاتا ہے، اور عالمی طاقت پر معرکہ مارتا ہے، امن ، جنگ اور معیشت کیلئے وہ سب کچھ کررہا ، پھر کہتے بات کیوں کرتے ہو؟آرمی چیف نے جنگ نہیں جیتی بلکہ قوم کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفروضہ ہے پھر بھی فیلڈ مارشل نے کسی سے معافی کیلئے کہا ہے تو آئین قانون کہا ں گیا؟ ایسا تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی مانگیں گے تو کیا وہ 9مئی قبول کرلیں گے اتنے بے وقوف نہیں ہے، سہیل وڑائچ نے ایک رائے دی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے عوام آج فیلڈ مارشل کے پیچھے کھڑے ہیں، فیلڈ مارشل نے اپنی قابلیت سے پاکستان کا عالمی سطح پر لوہا منوایا۔ پوری قوم حالیہ جنگ کے بعد افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی، 27ویں ترمیم پاکستان کی ترقی کامیابی کیلئے ہوگی تووہ بھی آئے گی، پاکستان میں مزید استحکام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا 27ویں ترمیم بھی آئے گی،فیصل واوڈا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
