لندن کے برٹش پاکستانی میئر صادق خان کو نائٹ ہُڈ کا اعزاز مل گیا

لندن کے برٹش پاکستانی میئر سر صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نوازا۔برٹش پاکستانی سر صادق خان سن 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ وہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بارلندن کے میئر منتخب ہوئے۔

صادق خان نے بتایا کہ بادشاہ چارلس بکھنگم پیلس میں نائٹ ہُڈ کااعزاز دیتے ہوئے مسرور تھے، نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔

سرصادق خان نے کہا کہ وہ ٹوٹنگ کےکونسل گھر میں جوان ہوئے اور یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اس قدر بڑے اعزاز سے انہیں ایک روز نوازا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں