گلگت(پ ر)دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پراہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، مین ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں کےلئے درکار بجلی کی فراہمی کےلئے مین ڈیم سائٹ پر ہیوی فرنس آئل یونٹس (ایچ ایف او ) کو فعال کردیاگیا ہے۔ تقریبا 56 میگاواٹ کے حامل اس پلانٹ میں پہلے مراحلے میں چار ہیوی آئل جنریٹرزکو فعال کرلیاگیا ہے۔ ہر یونٹ 8 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ اسطرح دوسرے فیز میں مزید 2یونٹس کو نصب کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر کل چھے یونٹس سے 50.4 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پانچ ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے ایک اعشاریہ ایک میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ مجموعی طور پر کل 55.9 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو کہ ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں کو درکار ہوگی۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی مختلف سائٹس پر دن رات تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 8اعشاریہ ایک ملین ایکڑفٹ ہے جس سے 12لاکھ 30ہزار ایکڑ اراضی زیرکاشت آئے گی۔ دیامربھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 500میگاواٹ ہے جس سے قومی نظام کو سالانہ 18 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی میسر آئے گی۔
دیامر ڈیم پراجیکٹ،تعمیراتی سرگرمیوں میں درکار بجلی کی فراہمی کیلئے ایچ ایف او فعال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
