غذر(بیورو رپورٹ)رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز ناجی نے کہا ہے کہ ایمت سے قرمبر تک سڑکوں کی کئی سکیمیں گزشتہ 4 سالوں سے دیتا آرہا ہوں اور حکومت نے فنڈز بھی مختص کیا ہے مگر ایک مخصوص لابی عدالتوں کے ذریعے اس سکیم کو التوا کی شکار کر رہی ہے ایک سکیم 4 سال سے اپلیٹ کورٹ میں ہے اور دوسری چیف کورٹ میں پڑی ہے چیف کورٹ سے ایک کیس کوشش کر کے دوبارہ ٹینڈر پر لایا تو پھر سٹے کی نذر ہوگئی عدالتوں کے خلاف اب کیا کیا جا سکتا ہے پریشان حال سسکتے عوام کو پھر جھٹکا لگا اب سخت گیر رد عمل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے انہوں نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ ناانصافیوں کا رد عمل ہے۔
سکیموں کے التواء میں مخصوص لابی ملوث،نوازناجی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
