ہسپتال فائرنگ واقعہ،متاثرین کوانصاف فراہم کرینگے،دلشادبانو

گلگت(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے سٹی ہسپتال میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہونے کا واقعہ نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کو سخت سزا دی جائیگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعہ کا نوٹس لیکر ذمہ دار حکام کو سخت احکامات جاری کیئے ہیں انشا اللہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائیگا صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ہسپتال میں ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنا نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے دنیا بھر ہسپتالوں کو محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے مگر یہاں پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ رونما ہونا نہایت افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملزم ہسپتال میں داخل ہوا بھی تھا تو پولیس کو ذمہ داری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنا چاہئیے تھا واقعہ کے حوالے سے شفاف تحقیقات ہونگی اور پولیس اہلکاروں کو اس طرح کے غیر پیشہ وارانہ احکامات دینے والے ذمہ داران بھی قانون کے شکنجے میں آئیں گے صوبائی وزیرنے دلخراش واقعہ پرغمزدہ خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ ایصال ثواب کے لئے دعاکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں