گوپس یاسین (ایم اے شاہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین کی شندورپولوفیسٹیول کے حوالے سے چترال انتظامیہ کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی ۔آن لائن میٹنگ میں چترال انتظامیہ کے ساتھ فسٹیول کو شاندار انداز منانے اور دو طرفہ تعاون کے ساتھ فسٹیول کی انعقاد پر اتفاق ہوا۔چترال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین کی زیر صدارت ضلع گوپس یاسین کے لائن ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کے ساتھ شندرو فیسٹول کی تیاریوں کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی اجلاس میں شندور پولو فیسٹیول 2025 جو کہ ایڈشنل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گوپس یاسین کی زمہ داریوں پر گفت و شنید ہوئی۔ فیسٹول کو بہتر انداز میں منانے اور مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریوں اور درکار بجٹ اور ضروریات کے حوالے سے متعلقہ مجاز حکام سے رابطہ کرنے پر اتفاق ہوا۔
شندور فیسٹیول، غذر اور چترال انتظامیہ کا مشترکہ انتظامات پر اتفاق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
