بھارت میں مسافر طیارہ گر کرتباہ: 241 افراد ہلاک

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہوسٹل کی عمارت پر گرا ہے، طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں