امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، فی الحال ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو مارنے نہیں جا رہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان موجود تھا، ایران کے پاس یہ ساز و سامان بڑی مقدار میں تھا، تاہم ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا دفاعی و جنگی سامان نہیں بنا سکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں، ہم فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جا رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ہم نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں۔