بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس موجود دولت سے متعلق بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا

انڈین پریمیئر لیگ بھارتی بورڑ کے لیے کماؤ پوت بن گئی ہے اور آئی پی ایل نے ہی گزشتہ مالی سال میں بھارتی بورڈکے کُل بجٹ کا آدھے سے زیادہ حصہ کمایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کا بی سی سی آئی کےریو نیو میں 59 فیصد سے زیادہ کا حصہ رہا، بھارتی بورڈ نے مالی سال24-2023 میں 9ہزار 741کروڑ روپے سے زیادہ کمائے جب کہ بی سی سی آئی کی کُل کمائی میں آئی پی ایل نے 5 ہزار 761 کروڑ کماکردیے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے علاوہ بی سی سی آئی کی آمدنی میں ویمنز پریمیئر لیگ،اسپانسرشپ اور میڈیارائٹس کے پیسے بھی ہیں، بی سی سی آئی کے ریزرو اکاؤنٹس میں 30 ہزار کروڑ کےقریب پیسے پڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سود کی مد میں بی سی سی آئی کو سالانہ ایک ہزار کروڑ روپے آتے ہیں اور بی سی سی آئی کو آئی سی سی سے سالانہ کمائی کی مد میں بھی بڑا شیئر ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں