وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت سیاحت اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں گرین ٹورازم، پی آئی اے، اور دیگر اہم سرکاری و نجی شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رانا ثنا اللہ کو لاہور اور سکردو ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہوا بازی، سیاحت کی لائف لائن ہے، اور پاکستان کا قدرتی حسن، ثقافتی ورثہ اور مہمان نوازی دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش رکھتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے تجویز دی کہ قومی سرمایہ کاری فورمز میں ایوی ایشن سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایوی ایشن کے بنیادی ڈھانچے اور پالیسی سازی میں بہتری کے لیے ورکنگ گروپس تشکیل دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوی ایشن سیکٹر میں ریگولیٹری اصلاحات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری متعلقہ حکام کی ہے، تاکہ اس صنعت کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جا سکے۔ اجلاس میں شریک ماہرین کی سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، جن کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
سکردو ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ،ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے، رانا ثنا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
