گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان حکومت نے سوسٹ ڈرائی پورٹ معاملات پر وفاقی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیلئے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گلگت بلتستان چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے سوسٹ ڈرائی پورٹ سے متعلق امور پر وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کیلئے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ چیف منسٹر گلگت بلتستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمیٹی میں صوبائی وزارتوں، گلگت بلتستان اسمبلی (جی بی اے)کے اراکین، سیکرٹریز اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شامل کیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ شمس لون،ممبران اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ، ایوب وزیری، وزیر سلیم، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایم آئی ایل سی اشفاق احمد ،مولانا شرف الدین، کامران غازی’ کوثر حسین، محمد اسماعیل، عبداللہ، گل شیر خان، عباس علی اورنگزیب خان(ایڈووکیٹ)اور سلیم الدین (ایڈووکیٹ)شامل ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے سوسٹ ڈرائی پورٹ کے حوالے سے تشکیل شدہ کمیٹی کے ساتھ مربوط مذاکرات، سفارشات تیار کرنا اور متعلقہ معاملات میں حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ سوسٹ ڈرائی پورٹ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم ترین پوائنٹ ہے جو گلگت بلتستان کی معیشت اور بین الاقوامی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کمیٹی کی تشکیل سے علاقائی مفادات کے تحفظ اور وفاقی سطح پر بہتر رابطہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے۔
تاجر مطالبات،صوبائی حکورمت نے وفاق کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
