گلگت (ثاقب عمر) وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میرا نام لیکر اپنے حلقے میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ان کا نام لینا اور جواب دینا بھی میری توہین ہے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ استور پی پی پی اور مسلم لیگ (ن)کے کچھ بے روزگاروں کے ٹولے کا کام ہی یہی ہے کہ وہ میرے حوالے سے بات کرکے خود کو حلقے کی سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ہم الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی اس قسم کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس وقت علاقے اور حلقے کے علاہ بھی گلگت بلتستان میں ہم عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اس قسم کے نمونے اور بے روزگار لوگ جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ہیں ان کی سیاسی سرگرمی میں میرا نام لیکر زندہ رہنے کے علاہ کوئی اور کام نہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جن کی علاقے یا حلقے میں کوئی حیثیت ہی نہیں ہے اور ان جیسوں کو جواب دینا بھی شمس لون کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ استور اور اپنے حلقے کے عوام کی خدمت اور ترقی کے حوالے سے جو کام کیا ہے اس کو عوام دیکھ رہے ہیں گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے بہترین کام میرے حلقے میں ہوا ہے اور جو عوام نے مجھے مینڈیٹ دیا تھا اس کو امانت کی طرح رکھ کر دن رات عوام کی خدمت کی ہے۔ اب عوامی خدمت کچھ بے روزگاروں کو ہضم نہیں ہورہی ہے تو اس کا علاج کچھ بھی نہیں ہے ہمارا کام گلگت بلتستان کی ترقی باالخصوص استور اور اپنے حلقے کی ترقی ہے جس کو لیکر ہم کام کررہے ہیں اور مخالفین کو ہم عملی کام سے مزید بھی تکلیف دینگے۔
سیاسی بیروزگاروں کو عوام کی خدمت ہضم نہیں ہورہی، وزیرداخلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
