گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کی فنڈنگ روک دی،وفاقی حکومت

و زارت تجارت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ حکومت نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند ہونے کی تصدیق کرد ی ہے۔و زارت تجارت نے قومی اسمبلی کو جمع کروائی گئی ایک تحریری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تانبے کے قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اور دنیا میں تانبے کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق اس وقت پاکستان تانبے سے حاصل شدہ کچھ دھاتیں چین کو برآمد کر رہا ہے، تاہم مستقبل میں اس شعبے کی بین الاقوامی منڈیوں میں مزید وسعت متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فریق کی جانب سے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا نے حالیہ اقدامات کے تحت تانبے، لوہے، فولاد اور ایلومینیم جیسی دھاتوں کی درآمد پر 50 فیصد تک محصولات عائد کیے ہیں، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ریفائن کردہ تانبے کو ان محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر پاکستان ریفائننگ کی صلاحیت کو بہتر بنا کر تانبے کو تیار شدہ شکل میں برآمد کرے تو یہ نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ تانبے کے شعبے میں روزگار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔وزارت تجارت نے اس امکان کو پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی سرمایہ کاری کو موثر طریقے سے راغب کیا جائے تو پاکستان کا معدنیاتی شعبہ ایک نئی معاشی قوت بن کر ابھر سکتا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سروس کی بندش سے متعلق قومی اسمبلی کومطلع کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس پنجاب کے 3 کروڑ 30 لاکھ، خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ اور بلوچستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ خاندانوں کو سہولت فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس کی فنڈنگ روک دی ہے، جس کی وجہ سے اسٹیٹ لائف انشورنس دونوں علاقہ جات میں ہیلتھ انشورنس فراہم نہیں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں