قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے جذباتی پیغام دیا ہے۔
محمد رضوان نے لکھا کہ ‘میری محبت اور دعائیں خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے ہیں، سیلاب کے بعد سامنے آنے والی تصاویر دل دکھا دینے والی ہیں، تمام متاثرین کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔’
قومی کرکٹر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں، ہماری تھوڑی سی کوشش، متاثرین کے لیے بڑی ثابت ہو سکتی ہے۔’
واضح خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں اب تک 300 سے زائد افرادجاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔