علی ظفر کا ورلڈ کپ 2023 کے ترانے کی دھن ترتیب دیدی

 معروف گلوکار علی ظفر نے کرکٹ ورلڈ کپ کے شائقین کی پر زور فرمائش پر نیا ترانہ بنانے کے اعلان کے بعد اس کی دھن بھی ترتیب دے دی ہے ۔ خیال رہے کہ رواں سال ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا، جس کی مناسبت سے آئی سی سی نے اپنے یوٹیوب چینل پر دل جشن بولے کے نام سے ترانہ ریلیز کیا ہے، اس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔ آئی سی سی کا یہ ترانہ شائقینِ کرکٹ کو متاثر نہ کر سکا اور انہوں نے گلوکار علی ظفر سے نئے ترانے کی فرمائش کر دی۔ علی ظفر نے بھی شائقین کی پرزور فرمائش پر ورلڈ کپ کا نیا ترانہ بنانے کی ہامی بھر لی۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں گانے کے نام سے متعلق آمد ہوئی ہے ورلڈ کپ ترانے کا نام مزہ آیا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں