مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب

مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔

مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔

غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام سمیت دیگر اہم شخصیات اور غیر ملکی سفرا بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر شرکا نے 40 لیٹر آب زم زم اور عرق گلاب سے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا اور نوافل ادا کیے۔

غسل کے اختتام پر خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیاگیا جب کہ زائرین کی بڑی تعداد نے یہ روح پرور منظر دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں