غذر کو چترال سے اشیائے خوردونوش، پٹرول فراہمی کی اجازت

غذر (بیورو رپورٹ) گوپس خلتی کھٹم کے مقام پر دریائے غذر بند ہونے کے بعد پھنڈر تحصیل اور اپر غذر کے لئے چترال سے اشیائے خورد و نوش اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لئے انتظامی سطح پر اجازت مل گئی ہے چترال انتظامیہ نے روڑ بحال ہونے تک این او سی کی شرط بھی ختم کردی ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تمام اشیا کی چترال سے ترسیل کو یقینی بنانے کی اجازت دی گئی ہے اپر غذر کے سیاسی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی خان اکبر خان کی قیادت میں ڈی سی چترال سے ملاقات کے دوران صورت حال کے بارے میں بریفننگ دی گئی تھی اور روڑ کی بحالی تک اشیائے خورد و نوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی شندور کے راستے فراہمی کی درخواست کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں