شہاب واحد خان گلگت،فیاض عالم چیف انجینئر دیامر تعینات

گلگت(سٹاف رپورٹر)محکمہ واٹر اینڈ پاور جی بی میں اعلی سطحی تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، ابرار احمد مرزا کی ہدایت پر محکمہ واٹر اینڈ پاور ، ورکس میں اعلی سطح پر اہم تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ چیف انجینئر بلتستان ریجن گریڈ 20 کے انجینئر شہاب واحد خان کو فوری طور پر تبدیل کرکے چیف انجینئر گلگت ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔انجینئر فیاض عالم، سپرنٹنڈنگ انجینئر (گریڈ 19)، جو اس وقت چیف انجینئر گلگت ریجن کے عہدے پر کام کر رہے تھے، کو تبدیل کرکے چیف انجینئر دیامر استور ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے انجینئر حامد حسین سپرنٹنڈنگ انجینئر، سرکل آفس گلگت کو تبدیل کرکے چیف انجینئر بلتستان ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ انجینئر شیر عباس، سپرنٹنڈنگ انجینئر، سرکل آفس دیامر کو تبدیل کرکے سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل آفس گلگت مقرر کر دیا گیا ہے۔ انجینئر عظمت علی، ایگزیکٹو انجینئر (گریڈ 18)، جو بطور قائم مقام سپرنٹنڈنگ انجینئر (ورکس) گلگت خدمات انجام دے رہے تھے، کو سپرنٹنڈنگ انجینئر دیامر-استور ریجن مقرر کر دیا گیا ہے۔ انجینئر تاجدار حسین، ایگزیکٹو انجینئر (گریڈ 18)، کو تبدیل کرکے سپرنٹنڈنگ انجینئر (ورکس) گلگت تعینات کر دیا گیا ہے۔انجینئر ابرار حسین، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (گریڈ 17)، جو اس وقت واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ایگزیکٹو انجینئر جی بی ایچ ای ڈبلیو ڈویژن گلگت تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں