مہنگائی کے دور میں ہر فرد اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، حاجرہ یامین

 معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کے باوجود لوگ اس لیے بھی احتجاج کے لیے نہیں نکلتے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ۔ اداکارہ نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کس ملک کے حالات بدتر ہو چکے ہیں لوگوں کے چہروں پر خوف مایوسی اور بے بسی چھا گئی ہے ۔ حاجرہ یامین کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے روڈوں پر ایک خوف کا احساس چھایا ہوا ہے، ہر وقت ہر کسی کو لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ غلط ہوجائے گا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب شوبز شخصیات یا دیگر اعلی طبقے کے لوگ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی بات کرنے کے بعد جب اپنی کھانے کی تصاویر شیئر کرتے ہیں تو انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ خود ایسی عیاشیاں کر رہے ہیں اور مہنگائی پر لیکچر دے رہے ہیں۔حاجرہ یامین کے مطابق پاکستانی قوم تاحال غلامانہ ذہنیت اور سوچ سے آزاد نہیں ہوئی، مہنگائی اور بڑھتی قیمتیں سب کو متاثر کر رہی ہیں، ہر کوئی اپنی بقا کی جنگ لڑتا دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی گروپ کی شکل میں احتجاج کے لیے نکلنے کو تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں