کراچی (آئی این پی) معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک پر نوجوانوں کی نازیبا حرکات اور سوالات دیکھ کر شدید افسوس ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سالوں سخت محنت کی، وہ وقت بھی دیکھا جب جیب میں صرف سوا روپیہ ہوتا تھا اور پیروں میں ٹوٹی ہوئی چپل لیکن اس کے باوجود انہوں نے محنت کا دامن نہیں چھوڑا اور پھر جا کر کامیابی حاصل کی۔سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ خاص طور پر ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کی حرکتیں دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار اسکرولنگ کے دوران ایسی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں نوجوان لڑکے یا لڑکیاں دوسرے افراد سے نازیبا سوالات کرتے دکھائی دیتے ہیں، جنہیں سن کر ان کے بقول کانوں سے دھواں نکل جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزی کمانا ضروری ہے، لیکن ایسے نامناسب مواد سے گریز کرنا چاہیے
ٹک ٹاک پر نوجوانوں کی نازیبا حرکات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شکیل صدیقی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
