گلگت بلتستان میں اینٹی کرپشن کے چھاپے، نیٹکو افسر سمیت دو گرفتار

گلگت(پ،ر)گلگت بلتستان میں اینٹی کرپشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے نیٹکو کے افسر سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والوں میں لینڈ مافیا کا بڑا کارندہ بھی شامل ہے ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر نیٹکو کے جی ایم (مائونٹین فلنگ سٹیشنز) کو گرفتار کرلیا، نیٹکو فلنگ سٹیشنز میں بدعنوانی کے الزامات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے انکوائری جاری تھی ،انکوائری کی روشنی میں پیش ہونے والی سفارشات کے بعد، جی ایم مائونٹین فلنگ سٹیشنز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی،ادھر شگر میں بھی لینڈ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کی ۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ضلع شگر ، بلتستان میں جعلی کاغذات کی بنیاد پر زمینوں کے لین دین میں ملوث پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ کیس سے متعلق ریونیو سٹاف کے عملے کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں جلد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مذکورہ کیس میں کروڑوں کی لین دین کی گئی ہے، تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں